مظفرگڑھ: مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
علامتی فوٹو
مظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے رنگپور میں 7 سالہ بچی کو پیٹ میں درد کے باعث دیہی مرکز صحت میں لایا گیا تھا۔
بچی کے والد کے مطابق اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی تشخیص پر ڈسپنسر نے بچی کو غلط انجکشن لگایا، جس کے بعد بچی کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی۔
کراچی کے علاقے اختر کالونی میں نجی کلینک میں تین سال کی بچی کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر اور ڈسپنسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ڈاکٹر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن نے معاملے کی تحقیقات کیلئے محکمہ صحت کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔