data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے صوبائی حکومت کے شعبہ ایکسائز کی جانب سے کراچی میں سندھ کی ثقافت اجرک کی بنی نمبر پلیٹیں زبردستی شہریوں کو لگانے کیلئے مجبور کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کسی زبان اور ثقافت کے طابع نہیں ہوتا اسے ثقافت کا نام دے کر زبان اور لسانیت میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، انہوںنے کہاکہ متعصب صوبائی حکومت نے پہلے کراچی کے سرکاری اور نجی اداروں پر دیہاتیوں کو لاکر لگایا اور اب سندھ کی دیہاتی ثقافت کو کراچی کے عوام پر زبردستی مسلط کیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کار پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، خاتون زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین