نااہلی کیس، پشاور ہائیکورٹ کا عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی روکنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
عدالت نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک متعلقہ ہائیکورٹ میں پیش ہوکر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اس وقت انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کی کارروائی کو روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کا الیکشن کمیشن نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ 5 اگست کو جاری ہونے والے نااہلی کے نوٹی فکیشن پر مزید کارروائی نہ کی جائے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا جاری کرتے ہوئے سماعت کو 20 اگست تک ملتوی کردیا۔ قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور زرتاج گل کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا اور دونوں کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک متعلقہ ہائیکورٹ میں پیش ہوکر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اس وقت انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور شبلی فراز عدالت نے اگست تک
پڑھیں:
عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت نے سخت ایس او پیز جاری کردیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے معاملے پر ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔ عدالت عالیہ کے حکم کے پیرا 11 اور 12 پر مبنی یہ ایس او پیز انسداد دہشت گردی عدالت کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں گی۔عدالتی حکم نامے کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی جب کہ کسی اور شخص کو اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت کے اندر موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے ایس او پیز میں واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ مزید برآں کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔