City 42:
2025-08-06@10:54:46 GMT

ہفتے میں ایک ساتھ 4چھٹیاں آگئیں؟ عوام کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری,  14 سے 17 اگست تک مسلسل چار دن کی تعطیلات متوقع ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست جمعرات  کو   یومِ آزادی کی چھٹی ہوگی, ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات، پریڈز، اور ثقافتی ایونٹس ہوں گے۔
15 اگست جمعہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر  ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور مذہبی اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ 16  اور 17اگست  ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔
اگر حکومت 14 اور 15 اگست کی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیتی ہے تو 16 اور 17 اگست کے ساتھ مسلسل 4  دن کی تعطیلات ممکن ہو جائیں گی۔
 دوسری جانب حکام کو یومِ آزادی اور چہلم کے جلوسوں کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ عوام بلاخوف تقریبات میں شریک ہو سکیں۔

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار آگئی۔لاہور، کراچی، پشاور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں سبز ہلالی پرچم، بیجز، ٹوپیوں اور جھنڈیوں کے سٹالز سج گئے، بچے اور بڑے سبھی جوش و خروش سے خریداری میں مصروف رہے۔ہر کوئی یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے گھروں، دفاتر اور گاڑیوں کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجانے لگا۔چھوٹے بچوں کیلئے جشن آزادی کی مناسبت سے لباس اور نوجوانوں کیلئے شرٹس بھی ان سٹالز سے خریدی جا رہی ہیں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ چکی ہے، دکانوں، گھروں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں جبکہ نوجوانوں نے اپنی اپنی موٹر سائیکلوں اور کاروں کو بھی قومی پرچم سے سجایا ہوا ہے۔ہر شخص جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتاہے اور چودہ اگست آزادی کی خوشیاں منانے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے حوالے سے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔

متعلقہ مضامین

  • 4 روزہ تعطیلات، بڑی خوشخبری آگئی
  • چھٹی کااعلان ہوگیا
  • وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزادی کا سورج نصیب ہوگا، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی
  • جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار
  • عوام کے ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، محمود خان اچکزئی
  • راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی ہوگی
  • عام تعطیل کا اعلان، اہم ادارے بند ہونگے
  • پاکستان کا ہر گزرتے سال ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ
  • " پہلے آئیے، پہلے پائیے " حج درخواستوں کی وصولی کل شروع ہوگی