قومی کرکٹر اسامہ میر مسلسل نظر انداز ہونے پر مایوس
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر نے انگلینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے امکان پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اور ملک سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور غور کریں گے۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ اسپنر نے حال ہی میں ووسٹرشائر کائونٹی کرکٹ کلب سے تین سالہ ٹی ٹوئنٹی معاہدہ کیا ہے، وہ 2026 میں غیرملکی کھلاڑی جبکہ 2027 سے مقامی پلیئر کے طور پر کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔
ایک انٹرویو میں اسامہ میر نے کہا کہ کرکٹر کا کام کرکٹ کھیلنا ہے، اگر کسی بھی ملک سے اعلیٰ سطح پر کھیلنے کا موقع ملے تو وہ انکار نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر انھیں افسوس ہے اور وہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر غیر یقینی کا شکار نہیں رہنا چاہتے، اگر بیرون ملک معیاری کرکٹ کے مواقع میسر ہوں گے تو وہ ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ اسامہ میر پاکستان کی جانب سے 12 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
برطانوی اداکار نے جذباتی انداز میں فلسطین کیلئے نظم پڑھی، تقریب کے شرکا رو پڑے
لندن کے ویمبلے ایرینا میں منعقدہ ایک بڑے فنڈریزنگ کنسرٹ ’’ٹوگیدر فار فلسطین‘‘ کے دوران برطانوی اداکار بینڈکٹ کمبربیچ نے معروف فلسطینی شاعر محمود درویش کی نظم پڑھی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کنسرٹ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیئے اور 2 ملین ڈالر اکٹھے ہوئے جو فلسطینی امدادی اور فلاحی تنظیموں کو دی جائیں گی۔
تقریب میں اداکار بینڈکٹ کمبربیچ نے جذباتی انداز میں فلسطینی شاعر محمود درویش کی نظم On This Land There Are Reasons to Live کے اشعار پڑھ کر حاضرین کو اشکبار کردیا۔
جس کے بول یہ تھے کہ اس سرزمین پر جینے کی وجوہات ہیں، یہ زمین، زمینوں کی سردار، یہ فلسطین کہلائی اور ہمیشہ فلسطین کہلائے گی، میری زمین، میری محبوبہ، تو جینے کی وجہ ہے۔
فنڈریزنگ کنسرٹ میں 69 فنکاروں، مقررین اور کارکنان نے حصہ لیا، جس کا مقصد فلسطینی سول سوسائٹی کی حمایت اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف عالمی یکجہتی کا اظہار تھا۔
تقریب کی تشہیر میں رِض احمد، بلی آئلش، کلین مرفی اور جاویئر بارڈم سمیت کئی عالمی ستاروں نے حصہ لیا، اسٹیج پر عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں نے رنگ جمایا، فلسطینی فنکار سما عبد الہادی، سینٹ لیوانٹ اور ایلیانا کی پرفارمنسز نے بھی سامعین کے دل جیت لیے۔
اداکار فلورنس پیو، نکولا کاگلن اور بینیڈکٹ کمبر بیچ سمیت برطانوی صحافی مہدی حسن، فٹبالر ایرک کانٹونا اور اقوامِ متحدہ کی خصوصی ایلچی فرانچیسکا البانیز نے خطاب کیا۔
مقررین نے فلسطینی عوام کی تکالیف پر خاموش رہنے والی عالمی شخصیات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بلی آئلش، سیلین مرفی اور واخین فینکس جیسے ایوارڈ یافتہ سیلیبریٹیز نے ویڈیو پیغام میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Sunshine ✨ (@_souls_forever)