شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔

یہ اقدام ان واقعات کے بعد کیا جا رہا ہے جن میں ماضی میں پاکستانی اور افغان شائقین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کیونکہ کرکٹ کے میدان میں دونوں ٹیموں کے درمیان مسابقت بڑھتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

میچز میں شائقین کی بڑی تعداد متوقع ہے، اس لیے حکام کی کوشش ہے کہ تمام تماشائیوں کے لیے حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جائے۔

منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر کی جائے گی، اور ہر شائق کو مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔

16,000 تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کی بڑی تعداد کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان 7 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 4 جبکہ افغانستان نے 3 میچز جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز، جس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں، 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

یہ سیریز دراصل پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کے طور پر طے کی گئی تھی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کو سہ فریقی سیریز میں تبدیل کرنے کی تجویزدی تاکہ تمام ٹیموں کو ستمبرمیں متوقع ایشیا کپ 2025 سے قبل بہتر تیاری کا موقع مل سکے۔

سیریز کا آغاز جمعہ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم مقابلے سے ہوگا، جو رات 7 بجے شروع ہوگا، ہر ٹیم دوسری ٹیموں کے خلاف 2 میچز کھیلے گی، اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں 7 ستمبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول

واضح رہے کہ اس سہ فریقی ٹی20 سیریز کے تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلے جائیں گے۔

29 اگست: افغانستان بمقابلہ پاکستان

30 اگست: یو اے ای بمقابلہ پاکستان

1 ستمبر : یواے ای بمقابلہ افغانستان

2 ستمبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان

4 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای

5 ستمبر: افغانستان بمقابلہ یو اے ای

7 ستمبر: فائنل

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان بدنظمی پاکستان پوائنٹس ٹیبل تماشائی ٹی20 سیریز سہ فریقی شارجہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کرکٹ متحدہ عرب امارات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان پوائنٹس ٹیبل ٹی20 سیریز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کرکٹ متحدہ عرب امارات پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹی20 سیریز کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، اسحاق ڈار
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا