بلوچستان حکومت کا سرکاری نوکری کے لیے عمر کی حد برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان حکومت کی جانب سےسرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سرکاری نوکری کےحوالےسےعمرکی حد سےمتعلق کوئٹہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،حکمنامہ 24 جون 2025سے 23 جون 2026 تک برقرار رہے گا۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عمر ایوب اور شبلی فراز کا ڈی نوٹیفکیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
ترجمان ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ جاری کیا، جو کہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، ہمیں صفائی کا موقع دیئے بغیر فیصلہ سنایا گیا جو غیر قانونی ہے۔