Nawaiwaqt:
2025-11-05@10:00:27 GMT

زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

پشاورہائیکورٹ نے 9 مئی کے کیس میں سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک متعلقہ  ہائیکورٹ میں پیش ہوکر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اس وقت انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شبلی فراز زرتاج گل

پڑھیں:

ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست  ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فاروق حیدر آج ڈکی بھائی کی ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کریں گے۔ 

سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ درخواست گزار جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کی جانب سے ای چالان کیخلاف درخواست دائر کر رہے ہیں، منعم ظفر خان
  • جماعت اسلامی نے کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • بلوچستان کے ضلع پشین میں15 یوم کے لئے دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی: ہنگامہ آرائی کیس ، لیاقت محسود کی ضمانت منظور
  • پنجاب میں منشیات کے ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت، ترمیمی بل اسمبلی سے منظور
  • 190 ملین پاونڈ کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی
  • بغیر حفاظتی اقدامات مزدور کے کام کرتے ویڈیو وائرل، ’کسی مہذب ملک میں کنٹریکٹر پر پابندی لگ جاتی‘
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت