سندھ میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں‘احمد ندیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ سندھ میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں، لیکن مرکزی مسلم لیگ ان کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔ ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا کامیاب فرد بنائیں گے۔مرکزی مسلم لیگ کا 25 جنوری کوکراچی سے شروع ہونے والا “حقوق سندھ مارچ” نہ صرف نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا بلکہ قوم کے روشن کل کی بنیاد بھی رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی مسلم لیگ ہاس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس مکمل کرنے والے طلبا میں اسناد کی تقسیم کیلیے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ممتاز حیثیت حاصل کرنے والے طلبا کو شیلڈز بھی دی گئیں۔ تقریب سے کراچی کے نائب صدرانجینئر نعمان علی ،سندھ کے میڈیا سیکرٹری طہ منیب ،سلیم الیاس عبداللہ حماد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان نے کہا کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، مگر انہیں مناسب پلیٹ فارم کی کمی ہے جہاں وہ اپنی مہارتوں کو نکھار سکیں۔ مرکزی مسلم لیگ نہ صرف عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے، جیسے بائیکس اور دیگر ضروری سامان، بلکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل کورسز اور آن لائن ارننگ سمیت مختلف تربیتی پروگرامز بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ
پڑھیں:
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-18