عمر ایوب کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس سابق ایم این اے بابر نواز نے اسپیکر ایاز صادق کو بھجوایا تھا۔
عمر ایوب پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے۔
ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری کے ویزے اور اس کی منفعت و خسارے کا اندراج نہیں کیا گیا، ایک کمپنی کے حصص اور منافع کو ظاہر نہیں کیا گیا، وہ آئین کی دفعہ 63 اے کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیٔرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔