فرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں اپنی کامیابی کا سکہ جمانے والے فرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس زیب تن کرنا مہنگا پڑ گیا۔
فرحان سعید ان دنوں اپنی فلم شمشیر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ یہ قومی کھیل ہاکی پر بنائی گئی ایک فلم ہے جس سے مداحوں کو کافی امیدیں ہیں۔
ہاکی ایک ایسا کھیل جس سے پاکستانیوں کی یادیں وابستہ ہے۔ ایک وقت تھا قومی ٹیم کو طوطی بولتا تھا اور دنیا کی کوئی ٹیم ہمارے سامنے ٹھہر نہ پاتی تھی۔
A post common by Farhan Saeed (@farhan_saeed)
جب فلم بینوں کو قومی کھیل پر بنائی گئی فلم شمشیر کا پتا چلا تو ہر جانب اس کی دھوم مچ گئی لیکن فرحان سعید کی ایک حرکت مداحوں کو پسند نہ آئی۔
فرحان سعید نے فلم کی تشہری تقریب میں منفرد نظر آنے کے لیے مغربی لباس زیب تن کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔
جہاں چند صارفین نے توجہ دلائی کہ فرحان سعید نے جو لباس پہن رکھا ہے وہ دراصل ایک بھارتی ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے۔
جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے فرحان سعید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جانب بھارت پاکستان میں معصوم شہریوں پر بم برسا رہا ہے اور دوسری جانب ہمارے فنکار ان کے بنائے ہوئے لباس کو فروغ دے رہے ہیں۔
اداکار فرحان سعید کے مداحوں اور فلم بینوں کی بڑی تعداد نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے اپنی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔
شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔