میری زندگی، میری مرضی؛ علیزے شاہ کا مختصر لباس پہننے پر جواب
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اپنے بے باک خیالات اور لباس کے انتخاب کے لیے مشہور ابھرتی ہوئی ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
انسٹاگرام پر 43 لاکھ فالوورز رکھنے والی علیزے شاہ کو اپنے مختلف لائف اسٹائل اور بے باک انداز کے باعث اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔
علیزے شاہ نے مختصر لباس پہنی ہوئی تصاویر پر تنقید کرنے والو کو جواب دیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ میں بچپن سے بغیر آستینوں والے کپڑے، شارٹس اور اسکرٹس پہنتی آئی ہوں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میری ماں نے مجھے کبھی دقیانوسی خیالات میں قید نہیں کیا۔ انہوں نے میری محبت کے ساتھ پرورش کی، پابندیوں کے ساتھ نہیں۔
علیزے شاہ نے کہا کہ یہ صرف لباس کی بات نہیں، بلکہ کنٹرول کی بات ہے۔ لوگ صرف اس لیے تکلیف میں ہیں کہ میں پر اعتماد ہوں؟ میں کسی کی قبولیت کی محتاج نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میری زندگی، میری مرضی ہے۔ جو لوگ دوسروں پر فتوے لگاتے ہیں، انہیں اپنے اعمال پر غور کرنا چاہیے۔
اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے قرآن کی آیت "دین میں کوئی زبردستی نہیں" (البقرہ 256) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی خاتون کو برقع پہننے یا اپنا پیشہ چھوڑنے پر مجبور کرنا اسلام نہیں سکھاتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہر انسان صرف اللہ کو جوابدہ ہے، عوام کو نہیں۔
علیزے شاہ کی اس پوسٹ پر جہاں کئی لوگوں نے ان کے خیالات کو سراہا، وہیں کچھ صارفین نے سخت تنقید کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ماں کا سایہ زندگی کی بڑی نعمت‘ اس کا نعم البدل کوئی نہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ اور صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ تعزیت کیلئے مرحومہ کے اہل خانہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچیں اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ کامران بھی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھیں۔ ماں کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس کا نعم البدل کوئی نہیں۔ والدہ کی جدائی اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔