عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے کی باتیں بکواس ہیں: ثمینہ پیرزادہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے خواتین کی آمدنی میں برکت نہ ہونے سے متعلق بیانات کو بکواس قرار دے دیا۔سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔میزبان نے ثمینہ پیرزادہ سے سوال کیا کہ ہمارے یہاں کئی اداکاراؤں کا ماننا ہے کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، اسی طرح ان اداکاراؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بلوں کی لمبی لائنوں میں کھڑی نہیں ہوسکتیں آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟سوال کے جواب میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے بھی بہت سنا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، اس کی آمدنی ہوائی روزی کی طرح ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ یہ سب بکواس ہے۔اداکارہ نے اپنے شوہر عثمان پیرزادہ سے متعلق بتایا کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں عثمان نے میری بہت تعریف کی تھی کیوں کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو پڑھایا لکھایا،اگر میری کمائی میں برکت نہیں ہوتی تو میری بچیاں کیسے پڑھتیں؟میں نے بچیوں کو پڑھایا اور میرے شوہر نے گھر بنایا۔ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم میاں بیوی اپنا سب کچھ ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں، کبھی اگر عثمان کو میری ضرورت پڑے یا مجھے عثمان کی تو ہم دونوں ایک دوسرے کیلئے حاضر رہتے ہیں، اسی طرح اگر کبھی عثمان کی فیملی کو بھی میرے وقت اور میری مدد کی ضرور پڑے تو میں اس کیلئے تیار ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میری والدہ کو میرے شوہر اور ان کے سب دامادوں نے پھولوں کی طرح رکھا، سارے داماد ان کا بہت خیال رکھتے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کمائی میں برکت ثمینہ پیرزادہ
پڑھیں:
این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک: ضلع کچہری لاہور میں اسلام آباد سے مبینہ اغوا کے بعد گرفتار این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال پر کیس کی سماعت، مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ، ملزم عثمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسر عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔