Express News:
2025-11-03@14:36:33 GMT

فرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں اپنی کامیابی کا سکہ جمانے والے فرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس زیب تن کرنا مہنگا پڑ گیا۔

 فرحان سعید ان دنوں اپنی فلم شمشیر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ یہ قومی کھیل ہاکی پر بنائی گئی ایک فلم ہے جس سے مداحوں کو کافی امیدیں ہیں۔

ہاکی ایک ایسا کھیل جس سے پاکستانیوں کی یادیں وابستہ ہے۔ ایک وقت تھا قومی ٹیم کو طوطی بولتا تھا اور دنیا کی کوئی ٹیم ہمارے سامنے ٹھہر نہ پاتی تھی۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

جب فلم بینوں کو قومی کھیل پر بنائی گئی فلم شمشیر کا پتا چلا تو ہر جانب اس کی دھوم مچ گئی لیکن فرحان سعید کی ایک حرکت مداحوں کو پسند نہ آئی۔

فرحان سعید نے فلم کی تشہری تقریب میں منفرد نظر آنے کے لیے مغربی لباس زیب تن کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

جہاں چند صارفین نے توجہ دلائی کہ فرحان سعید نے جو لباس پہن رکھا ہے وہ دراصل ایک بھارتی ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے۔

جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے فرحان سعید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جانب بھارت پاکستان میں معصوم شہریوں پر بم برسا رہا ہے اور دوسری جانب ہمارے فنکار ان کے بنائے ہوئے لباس کو فروغ دے رہے ہیں۔

اداکار فرحان سعید کے مداحوں اور فلم بینوں کی بڑی تعداد نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے اپنی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-18

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امریکا، برطانیہ اور نا ہی آسٹریلیا! دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا کس ملک کا ہے؟
  • بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • سندھ کے مسائل اجتماع عام میں پیش کریں گے،کاشف سعید
  • کلین بیوٹی برانڈ
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری
  • وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام
  • پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ