کوئٹہ، خلجی قبائل کیجانب سے "اسرائیل مردہ باد ریلی" برآمد
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی آخری حدوں کو پار کرچکی ہے۔ جس پر عالمی طاقتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلجی قومی اتحاد انٹرنیشنل رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ اس پر عالمی طاقتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ پاکستان کے حکمران فوری طور فلسطین کے عوام کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کیلئے آواز بلند کریں۔ تاجر اور عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اسرائیل مردہ باد ریلی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خلجی قومی اتحاد انٹرنیشنل کے سربراہ نواب سلمان خلجی کی قیادت میں اتحاد کے مرکزی سیکرٹریٹ سے اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی۔ جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف و فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خلجی قومی اتحاد انٹرنیشنل کے سربراہ نواب سلمان خلجی، صالح محمد نورزئی، سردار زین العابدین خلجی، جسبیر سنگھ، پادری سائمن بشیر، روزینہ خلجی، سلام خلجی، عنایت لالا، عید محمد، عباس درانی، صدو خان خلجی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی آخری حدوں کو پار کرچکی ہے۔ دنیا بھر کے 2 ارب مسلمان اور درجنوں مسلم ریاستیں اس ظلم کے خلاف عملی اقدام اٹھانے سے گریزاں ہیں۔ جلسے کے اختتام پر اسرائیلی وزیراعظم کا پتلا اور اسرائیلی جھنڈا نذر آتش کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔