ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے چیئرمین ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کا لاہور پریس کلب کا دورہ‘صدر ارشد انصاری نے استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے چیئرمین ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا صدرپریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر صائمہ نواز، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، ممبر گورننگ باڈی سید بدر سعید نے معزز مہمان کا لاہور پریس کلب میں استقبال کیا. صدر ارشد انصاری نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ایک مقام رکھتی ہے اور ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ملک بھر میں کے فلاحی کاموںمیں بھی سب سے آگے ہیں، انہوں نے معزز مہمان کو لاہور پریس کلب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا.
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ لاہور پریس کلب آکر خوشی ہوئی اور اپنائیت کا احساس ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہے ، انہوں نے لاہور پریس کلب کی خواتین ممبرز کیلئے سکوٹی چلانے کی تربیت سمیت بغیر سود آسان اقساط پرسکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ لاہور پریس کلب میں ڈاکٹر عیسیٰ لیب سپورٹس کو فروغ دینے کیلئے مالی و ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کرے گا. پہلے مرحلے میں ڈاکٹر عیسیٰ لیب پریس کلب کو ٹیبل ٹینس کی 2 ٹیبلز سمیت دیگر سامان دے گا اور جلد ہی پریس کلب میں ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ بھی کروانے کے ساتھ ایک لاکھ روپے کے انعامات بھی دیئے جائیں گے ، انہوں نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں کی جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنانے کیلئے ماہانہ بنیاد پر فزیوتھراپی، سائیکالوجی، شوگر سمیت دیگر شعبوں کے کیمپ لگانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کیمپ والے دن مرض سے متعلق ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے. انہوں نے مستقبل میں لاہور پریس کلب کے ساتھ مزید مضبوط روابط قائم کرنے کا عزم کیا پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی صحافتی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور انہیں پھول پیش کئے ، صدر ارشد انصاری نے لاہور پریس کلب اور ڈاکٹر عیسیٰ لیب کے مابین شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر نائب صدر صائمہ نواز کی کاوشوں کو سراہا اس سے قبل لاہور پریس کلب اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے مابین پچاس فیصدر رعایت پر بلڈ ٹیسٹ کی سہولت کے حوالے سے معاہدہ ہو چکا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے لاہور پریس کلب ڈاکٹر فرحان عیسی پریس کلب میں ڈاکٹر عیسی انہوں نے
پڑھیں:
جنہیں سزا ملی وہ بھی بیگناہ: شاہ محمود، قربانی آئندہ نسلوں کیلئے: دیگر رہنما
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں سزا پانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔ یاسمین راشد نے کہا جو خود آزاد نہ ہو ہمیں کیا آزادی دے گا۔ میں وہیں کھڑی ہوں جہاں آج سے دو سال پہلے تھی اور اپنے مقصد، نظریے یا جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے قربانی دے رہے ہیں اور ہماری قربانی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں، آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، یہ سزائیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی حق و سچ پر کھڑے ہیں، ہم اس لڑائی میں ان کی شانہ بشانہ ہیں، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، اس اقدام سے نفرت مزید بڑھے گی۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ نو مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔ جنہیں سزا ملی وہ بھی میری طرح بیگناہ تھے۔