دوسرا ٹی 20: بنگلہ دیش کو پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز) لاہور قذافی سٹیڈیم میںکھیلے گئے پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔
بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ تنزید حسن 33، مہدی حسن میراز 23، پرویز حسین ایمان 8، شمیم حسین 7، کپتان لٹن داس 6، توحید ہردوئی 5، رشاد حسین 1 اور جاکر علی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
حسن محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شریف الاسلام انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، جبکہ فہیم اشرف، شاداب خان، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسن علی اور حارث رؤف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔
صاحبزادہ فرحان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز نے 51 رنز کی ناٹ آؤٹ دھواں دار باری کھیلی۔
محمد حارث 41، کپتان سلمان آغا 19، شاداب خان 7، صائم ایوب 4 اور فہیم اشرف 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب اور حسن محمود نے 2، 2 جبکہ رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔
زہریلی مکھیوں کا اچانک حملہ، افسوسناک حادثہ پیش آ گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹی 20 سیریز، دوسرے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 2o میچ آج شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستان کے کپتان آغا سلمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی ہے اور وہ جلد وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو کم اسکور پر محدود کرنا چاہتے ہیں۔
یہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ ہے، بنگلہ دیش نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہوئی ہے، اس لیے پاکستان کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے تاکہ سیریز برابر ہوسکے۔
پاکستانی ٹیم میں آج نوجوان کھلاڑیوں کو پھر موقع دیا گیا ہے۔ فخر زمان کو ٹیم سے باہر کرکے صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش پاکستان ٹی 20سیریز