بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان میں دہشت گردی کو بھارتی ریاستی سرپرستی مل رہی ہے، قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جنوبی ایشیا کے تزویراتی استحکام کے لیے مسلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور زیر تربیت طلبا افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستان کے عوام مادرِ وطن کے دفاع کیلئے فولادی دیوار بن گئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہاکہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اورتمام قومی اداروں کی مکمل ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے تنازعات کی نوعیت پر روشنی ڈالی اور بالخصوص پاکستان کے خلاف بھارت کے بلااشتعال جارحیت کے بڑھتے رجحان کوخطرناک قرار دیا۔
فیلڈ مارشل نے کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کے عزم اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی دبا میں نہیں لایا جا سکتا، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانے کی کوششوں کو مکمل طور شکست ہوگی، جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ دیرینہ تنازع کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت ہے، بھارت کی غیر قانونی اور ناقابلِ قبول ہائیڈرو دہشت گردی کے ہولناک نتائج ہوں گے۔
انہوں نے بھارت کی غیرقانونی اور غیراخلاقی آبی دہشت گردی سے خبردار کیا اور ساتھ ہی پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی میں ہندوستانی ریاست کے کردار کو اجاگر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انسدادِ دہشت گردی کی مہم کو مزید مثر بنانے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔فیلڈ مارشل نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ ادا کریں اور خود کو مستقبل کے میدانِ جنگ کے لیے تیار کریں۔قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے تمام ویزے بند کر دیے سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے تمام ویزے بند کر دیے اسلام آباد ہائیکورٹ ، ڈیپوٹیشن ججز کو واپس بھیجنے کا تین ججز کے ٹریبیونل کا فیصلہ کالعدم قرار پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی، نیا نوٹیفکیشن جاری آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں کہ وہ عمران خان سے بات کریں، فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی اندرونی کمزوریوں کا... مودی نے خود کو پہلے چائے والا، پھر چوکیدار کہا اور اب سندور بیچ رہے ہیں، ممتا بینرجی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر دہشت گردی کے بھارت کے اور کہا کیا اور کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عقیل ملک
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، 9 مئی کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، ملک احمد بھچر، احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت 32 سے زائد ملزمان کو سزا ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزموں کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی۔
وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کریں گے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، 5 اگست کا چورن بیچنے والے ہوش کے ناخن لیں، نوجوان ان کے ناپاک عزائم کا بالکل حصہ نہ بنیں، نوجوان ریاست دشمن جماعتوں سے لاتعلقی کا اعلان کریں، نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے بطور ایندھن استعمال نہ ہوں۔