پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے: معروف تھنک ٹینک
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاک بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔
معروف تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام مذاکرہ ہوا جس کا موضوع ’پاک بھارت عسکری تنازع اور علاقائی استحکام اور سلامتی کے امکانات‘ تھا۔
مذاکرے میں شریک شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد جنرل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی غیر جانبدار یا کسی تیسرے ملک کی بات چیت سے استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔
صدر ہیومن رائٹس فورم فار کشمیر سید نذیر گیلانی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا کے طاقتور جنرلز میں شمار ہوگئے ہیں۔ صدر ہیومن رائٹس فورم فار کشمیر سید نذیر گیلانی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا کے طاقتور جنرلز میں شمار ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں وفاقی کابینہ نے چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
پاکستان میں جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل صدر جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل بنے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک بھارت
پڑھیں:
ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دورہ ہے، جاوید ہاشمی
جاوید ہاشمی نے لکھا ہے کہ مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی، اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہوگا، جو میرے کیس کا ہوا تھا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دور ہے اور جمہوریت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔ تحریکِ انصاف اور اس کے کارکنوں کو میرا سلام‘‘۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے رہنماوں کے حق میں بول پڑے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کو گزشتہ شب 9 مئی کیسز میں سنائی جانیوالی سزاؤں پر ردعمل جاری کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں کو حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ آپ کے کیسز کا بھی وہ انجام ہو گا جو میرے کیسوں کا ہوا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری پیغام میں جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ’’تحریکِ انصاف کے بہادر شیروں، جنہیں 10، 10 سال کی قید ہوئی ہے، آپ میں سے کئی ہمارے مستقبل کے لیڈر ہیں، آپ نے مایوس نہیں ہونا۔
جاوید ہاشمی نے لکھا ہے کہ مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی، اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہوگا، جو میرے کیس کا ہوا تھا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دور ہے اور جمہوریت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔ تحریکِ انصاف اور اس کے کارکنوں کو میرا سلام‘‘۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب انسداد دہشتگردی عدالت نے نے یاسمین راشد اور محمود رشید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا تھا۔