نااہلی کیس : پشاور ہائیکورٹ کا عمرایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی روکنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کی کارروائی کو روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کا الیکشن کمیشن نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ 5 اگست کو جاری ہونے والے نااہلی کے نوٹی فکیشن پر مزید کارروائی نہ کی جائے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا جاری کرتے ہوئے سماعت کو 20 اگست تک ملتوی کردیا۔
زرتاج گل اور شبلی فراز کی حفاظتی ضمانت مںظور
قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور زرتاج گل کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا اور دونوں کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک متعلقہ ہائیکورٹ میں پیش ہوکر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اس وقت انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور شبلی فراز
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-1
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے 6500 کلو جعلی دودھ فروخت کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم گلفام کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ سماعت جسٹس شہرام سرور چودھری نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ دودھ اللہ کی نعمت ہے ، اور اس کے نام پر جعلی دودھ فروخت کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایسے کام میں ملوث ملزمان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ناقص دودھ فروخت کرنے والے ملزمان کے کیس میں تو وکیل کو بھی نہیں آنا چاہیے۔