اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نیو چٹھہ بختاور سمیت متعدد علاقے زیر آب، ریسکیو آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارش نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے، مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ نیو چٹھہ بختاور کا علاقہ شدید متاثر ہوا ہے جہاں گلی نمبر 6، 7، 8، 9، 10 اور 11 مکمل طور پر زیر آب آ چکی ہیں۔
علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، متعدد افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ امدادی سرگرمیوں کے لیے سی ڈی اے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رضاکاروں کی مدد سے خواتین، بزرگوں اور شیر خوار بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے کا الرٹ: 5 تا 10 اگست شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ
بارش کے باعث مارگلہ پہاڑیوں سے آنے والے پانی نے اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی پیدا کر دی ہے۔ جس کے نتیجے میں بہارہ کہو، سواں، چک شہزاد، بحریہ انکلیو، اور پی ایچ اے سوسائٹی میں بھی پانی جمع ہو چکا ہے۔ شہریوں کو آمدورفت اور روزمرہ کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں سے دور رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام یا ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث مزید علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھولنے کا فیصلہگزشتہ رات کی بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف دورہ گلگت بلتستان: سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے
ملک بھر میں گرمی و حبس برقرار، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہمحکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے۔ پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔ کشمیر، مری اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ادھر سندھ میں حبس جبکہ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے ژوب، بارکھان اور خضدار میں رات کے وقت بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 30 ملی میٹر، سید پور میں 28 اور گولڑہ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد متعدد علاقے زیر آب نیو چٹھہ بختاور وفاقی دارالحکومتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد متعدد علاقے زیر آب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد علاقوں میں کا خدشہ
پڑھیں:
محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ نے مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں، اپنے سفر کا مناسب بندوبست کریں کیونکہ آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
دوسری جانب، ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔ مٹھی میں سب سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 2، جبکہ بابوسر اور زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالم جبہ، کالام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے شمالی اضلاع راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی اور گرج چمک بارش برفباری محکمہ موسمیات موسم