این ڈی ایم اے کا ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا 8 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، دریائے چناب (مرالہ، خانکی، قادرآباد) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقوں) میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اگلے ہفتے کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا 8 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، دریائے چناب (مرالہ، خانکی، قادرآباد) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقوں) میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے، سوات و پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج نچلے درجے کا بہاؤ موجود ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دنوں میں سیلاب درمیانے درجے تک پہنچنے کا امکان ہے، ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔ الرٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 94 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکے ہیں، شہری علاقوں، خصوصاً شمال مشرقی و وسطی پنجاب میں نکاسی آب کے لیے متعلقہ ادارے ڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھیں۔
این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔ این ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ممکنہ سیلابی صورتحال ڈی ایم اے بارشوں کے کے بالائی الرٹ جاری کے مطابق جاری کی کے لیے
پڑھیں:
سلمان خان کی نئی تصویریں وائرل، ممکنہ نئی فلم پر مداحوں کے تبصرے
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ اداکار نے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی دو نئی شرٹ لیس تصاویر شیئر کیں جنہوں نے چند ہی لمحوں میں مداحوں کی توجہ کھینچ لی اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔
سلمان خان نے تصاویر کے ساتھ ایک پراثر جملہ لکھا ’’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔۔۔ یہ بغیر چھوڑے ہے۔‘‘
یہ مختصر مگر معنی خیز جملہ مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ کچھ لوگوں نے اسے سلمان کے فٹنس فلسفے سے جوڑا، جب کہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ شاید اداکار اپنے نئے فلمی پروجیکٹ کے لیے اشارہ دے رہے ہیں۔
تصاویر میں سلمان خان دھوپ میں پسینے سے چمکتے بدن کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، بال جیل سے سیٹ ہیں اور ان کی باڈی لینگویج مکمل اعتماد ظاہر کرتی ہے۔ یہ مناظر نہ صرف ان کی انتھک محنت اور نظم و ضبط کا ثبوت ہیں بلکہ یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ تین دہائیوں کے بعد بھی سلمان خان کی فٹنس اور جوش میں کوئی کمی نہیں آئی۔
Kuch haasil karne ke liye kuch chhodna padta hai.. Yeh bina chhode hai. pic.twitter.com/4oyIWYRS83
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) November 3, 2025ادھر بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تیز ہیں کہ سلمان خان اور ہدایت کار کبیر خان ایک بار پھر مشہور فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل پر کام شروع کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ 2015 کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے عالمی سطح پر بے پناہ کامیابی حاصل کی تھی۔ فلم کو انسانیت، محبت اور سرحد پار تعلقات کی علامت کے طور پر سراہا گیا تھا۔ اگر سلمان اور کبیر خان کی جوڑی دوبارہ بنتی ہے، تو یہ بالی ووڈ کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا فلمی کم بیک قرار دیا جا سکتا ہے۔
فی الحال مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ سلمان خان اپنی اگلی فلم یا ’’بجرنگی بھائی جان 2‘‘ کے حوالے سے باضابطہ اعلان کب کرتے ہیں اور ان کی یہ وائرل تصویریں شاید اسی بڑی خبر کا پیش خیمہ ہوں۔