الیکشن کمیشن نااہلی کیس: عمر ایوب کی استدعا منظور
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کیس میں وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔
الیکشن کمیشن میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب سماعت پر الیکشن کمیشن پہنچے۔
دورانِ سماعت عمر ایوب نے استدعا کی کہ انہیں وکیل کرنا ہے، اس لیے انہیں وقت دیا جائے، بجٹ پراسیس چل رہا ہے، 27 جون کے بعد تک کیس کی سماعت رکھیں۔
ممبر کے پی نے عدالت میں کہا کہ آپ کا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوتا ہے۔
اس پر عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ وہ وکیل میرے دوسرے کیس میں پیش ہو رہا ہے، میں فاننس کمیٹی کا رکن ہوں اور اپوزیشن لیڈر ہوں۔
درخواست گزار عمر ایوب کے وکیل نے اپنے مؤقف میں کہا کہ 90 دن میں کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگست تک ہمارے پاس وقت ہے، یہ درست کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہیں، بجٹ سے متعلق ان کی ذمہ داری ہے۔
بعدازاں عدالت نے عمر ایوب کی استدعا منظور کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اپوزیشن لیڈر نااہلی کیس عمر ایوب
پڑھیں:
ائرپورٹ پرخودکش حملہ کیس کی سماعت 22ستمبرتک ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ائیرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، وڈیو شواہد یو ایس بی کی صورت میں موصول ہوگئے ہیں،درخواست گزار کو یو ایس بی فراہم کردی جائے گی، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ گذشتہ تین تاریخوں سے سرکاری وکیل تاخیر کررہے ہیں، استغاثہ کے پاس موجود تمام وڈیوز دیکھ لی ہیں، عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔