کراچی میں شہری پر تشدد معاملہ‘ پیشی پر وکیل نے ملزم سلمان کو تھپڑ مار دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ، سٹاف رپورٹر) شہری پر تشدد میں ملوث ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے موقع پر وکیل نے تھپڑ مار دیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزموں اویس ہاشمی اور سلمان فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سلمان فاروقی سے وکیل کا نام دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ اس کے وکیل نعیم قریشی ہیں۔ عدالت نے وکیل کو فوری طلب کیا، تاہم ان کی غیر موجودگی پر سماعت 10 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ بعدازاں، سلمان فاروقی کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی جمع کرائی گئی۔ ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں شامل دفعات ضمانتی نوعیت کی ہیں، جن میں دھمکیاں دینے کی دفعہ شامل ہے۔ پولیس نے عدالت میں واقعہ کی ابتدائی رپورٹ بھی جمع کرائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سلمان فاروقی
پڑھیں:
لاہورہائیکورٹ :شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس صداقت علی نے شیخ رشید کی درخواست منظور کرلی۔شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا تاہم اب نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔وکیل نے کہا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ایف آئی اے کے مطابق شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔