ڈیفنس تشدد کیس، وکیل نے بااثر ملزم کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹکر کے بعد نوجوان پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو وکیل نے تھپڑ جڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں دو روز قبل بہنوں کے سامنے نوجوان کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزم کو گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزم کو عدالت میں دیکھ کر وکلا مشتعل ہوئے اور انہوں نے مارو مارو کے نعرے لگائے۔ اسی دوران پولیس جب ملزم کو لے کر بھاگی تو ایک وکیل نے تھپڑ جڑ دیا۔
عدالتی پولیس اور تفتیشی افسر ملزم کو تحویل میں لے کر بھاگتی ہوئی گاڑی میں لے کر گئی اور پھر روانہ ہوگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم کو
پڑھیں:
کراچی:شہری پر تشدد کے ملزم سلمان فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہری پر تشدد کے مرکزی ملزم سلمان فاروقی اور ان کے ساتھی ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے سلمان فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا. پولیس نے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی درخواست کی.عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ملزم سلمان فاروقی کی عدالت پیشی کے موقع پر اس وقت دلچست صورتحال پیدا ہوگئی، جب عدالت کے باہر موجود افراد نے سلمان فاروقی کو پہچان کر ان پر آوازیں کسیں اور شیم شیم کے نعرے بلند کیے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور سلمان فاروقی نے دوڑنا شروع کردیا، اور پولیس تیزی سے سلمان فاروقی کو کمرہ عدالت میں لے گئی۔
دوسری جانب پولیس نے خیابانِ اتحاد میں ایک نوجوان کو اس کی بہن کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے ملزم کی شناخت بھی ہوگئی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس واقعے میں مرکزی ملزم، ان کا ڈرائیور اور گارڈ پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں. جس سے ڈی ایچ اے میں ہونے والے اس سنگین واقعے میں گرفتار ملزمان کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔