Nawaiwaqt:
2025-07-24@02:38:09 GMT

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکرثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا  گیا ہے. ملزم کے قبضے سے پستول اور ثنا یوسف کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز نامعلوم شخس نے ثنا یوسف کو اسلام آباد کے علاقے جی-13 میں واقع ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا.

پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہو کر سیدھا ثنا یوسف کے کمرے میں گیا اور اس پر فائرنگ کی۔پولیس نے مقتولہ کے کال ریکارڈز کا جائزہ لیا. جس میں ایک مشتبہ نمبر کی پروفائل پر موجود تصویر ملزم سے ملتی تھی. اس کے بعد، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے ثنا یوسف کا موبائل فون اور پستول برآمد کیا۔ثنا یوسف کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع چترال سے تھا اور وہ اسلام آباد میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 81 ہزار فالوورز تھے اور وہ اپنی ویڈیوز میں اسلام آباد کے مختلف مقامات پر گھومتی اور کھانے سے لطف اندوز ہوتی نظر آتی تھیں۔مقتولہ کی والدہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ایک شخص اچانک ان کے گھر میں داخل ہوا اور اس نے ان کی بیٹی پر سیدھے فائر کیے، جن میں سے دو ان کے سینے پر لگے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسلام آباد ثنا یوسف

پڑھیں:

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل

اسلام آباد:

فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔

مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر فیض آباد انٹرچینج کے قریب ٹریفک ڈائیورژن کی وجہ سے سڑک کی سائیڈ سے اتر کر مرکزی شاہراہ پر جانا چاہتی تھی، تاکہ بروقت مقام حادثہ پر پہنچ سکے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے عملے نے سرکاری ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اسٹاف کو نہ صرف روکا بلکہ نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ریسکیو 1122 کے حکام نے اس واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ملوث عملے کے خلاف نہ صرف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے بلکہ محکمانہ و قانونی کارروائی بھی کی جائے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا موقف معلوم کرنے کےلیے ترجمان سے رابطہ کیا گیا اور پیغام بھی چھوڑا گیا، لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی
  • کاہنہ میں10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • وزیراعظم نے سیف سٹی کے منصوبے  پولیس سٹیشن آن وہیلز کا افتتاح کر دیا