پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے باضابطہ اعلان کیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان میں فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، معاہدہ رابطوں بالخصوص صدر ایران کے حالیہ دورہ کے باعث ممکن ہوا، تعاون اور سہولت کاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران کی معروف فضائی کمپنی ایران ایئر ٹور اسلام آباد کیلئے پہلی براہ راست پرواز چلائے گی، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ اور عوامی روابط مضبوط ہوں گے، کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کےعوام، سیاحت سے وابستہ افراد اورکاروباری حلقوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ امید ہے براہ راست پرواز سے سیاحت پہلے سے کہیں زیادہ فروغ پائے گی، ایرانی شہری پاکستان کے خوبصورت مناظر اورمہمان نوازی سے لطف اٹھائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر عمران خان تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اوئے توئے کلچر متعارف کرایا، رانا ثنااللہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( سی تیرہ )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع... یو این اجلاس: امریکا کا فلسطینی وفد کو ویزا دینے سے انکار پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا (ویب ڈیسک) برطانیہ اور قطر کے درمیان دوحا میں ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے، یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلیے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمت عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، یہ معاہدہ قطر کے دفاع میں برطانیہ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔