ڈیفنس سے بچوں سے زیادتی کا عادی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں پولیس کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم شبیر تنولی نے دوران تفتیش محلے کے ایک بچے سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اب تک 100 سے زائد بچیوں کے چہرے شناخت کر چکا تھا، جبکہ اس کے قبضے سے بچیوں کے کپڑے اور اسکول کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محرابپور،گروہی تصادم ،متعدد افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) گروہی تصادم میں متعدد افراد زخمی، اسپتال منتقل، مورو پولیس تھانہ کی حدود کھائی ماچھی کے گاؤں حاجی دین محمد سولنگی میں میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر تکرار بعد تصادم ہوگیا، جس میں کلہاڑی، ڈنڈے، اینٹیں لگنے کے باعث اویس علی، نذیر احمد سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے فریقین کی رپورٹ درج کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔