آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور لوکل حکومت کی طرف سے ہماری ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے آلائشیں نہیں اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے ہماری 20 سے 25 جو گاڑیاں جلائی گئی ہیں ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، جو ناانصافی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں، چھوٹی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو ٹکر مارنا عام سی بات ہوگئی ہے، اور آئے روز شہری ایسے حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں میں کتنے ہزار ٹن اضافے کا امکان ہے؟

حال ہی میں جب اس طرح کے ٹریفک حادثات میں شدت آئی تو لوگوں نے اس پر شدید احتجاج کیا اور کئی مقامات پر گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آلائشیں ڈمپرز ایسوسی ایشن عیدالاضحیٰ کراچی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا لائشیں ڈمپرز ایسوسی ایشن عیدالاضحی کراچی وی نیوز ا لائشیں

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک کے مختلف حادثات میں نو عمر سمیت تین افراد جاں بحق

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی مانسہرہ کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی. اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی شناخت 11 سالہ شام ولد ویرمال کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت و لاپروائی کے باعث پیش آیا تھا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کو پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

ماڑی پور ہاکس بے روڈ گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 45 سال بتائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔

دریں اثنا قائد آباد کے علاقے داؤد چورنگی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم، پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عیدالاضحیٰ کے موقع پر علی امین کا پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلئے مالی معاونت کا اعلان
  • ڈمپرز ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی مجوزہ 27ویں ترمیم کی حمایت افسوسناک ہے: کراچی بار
  • وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مجلسِ عاملہ کی ملاقات
  • آفیسر ایسوسی ایشن کی کاوش کام کر گئیں، آفیسران اور بورڈ ممبران کو عید الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری ،دستاویز سب نیوز پر
  • کراچی: ٹریفک کے مختلف حادثات میں نو عمر سمیت تین افراد جاں بحق
  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، متعدد عہدیدار اچانک فارغ
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق
  • وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری