بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا نکلا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا نکلا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فلسطینیوں کی خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کا جنگی جنون: پاکستانی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کے لیے نوٹم جاری کردیا
پاک فوج کے ہاتھوں 10 مئی 2025 کی ذلت آمیز شکست کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہو سکا، بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کے لیے نوٹم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون: بیلسٹک میزائل اگنی۔5 کا تجربہ کرلیا
رپورٹس کے مطابق بھارت نے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد کے لیے نوٹم جاری کیا ہے۔ اور یہ مشقیں 30 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک پاکستان کی سرحد کے قریب منعقد کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا پیمانہ اور مقام غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں، جس نے خطے میں سیکیورٹی تجزیہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستان پر میزائل حملے کی بھارت کو بھاری قیمت چکانی پڑی تھی، پاک افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے جنگی جہاز مار گرانے کے ساتھ ساتھ دفاعی سسٹم کو بھی تباہ کردیا تھا۔
بھارت اس وقت اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور نریندر مودی اس کے بعد کئی بار پاکستان کو فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی شکست کے بعد جاوید اختر بھی محتاط، پاکستان سے متعلق بات کرنے سے انکار
دوسری جانب پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ اس بار کسی بھی اشتعال انگیزی کا نتیجہ خیز جواب دیا جائےگا، جس کے لیے افواج پاکستان چوکس ہیں، اور عوام ان کی پشت پر کھڑے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت جنگی جنون فوجی مشقیں نوٹم جاری وی نیوز