خط میں میئر کراچی سے درخواست کی گئی ہے کہ سرکاری خط و کتابت یاعوامی حلقوں میں ان منحرف ارکان کو تحریک انصاف سے منسوب نہ کیا جائے، کیونکہ وہ اب آزاد حیثیت میں سمجھے جائیں گے۔ پارٹی کے مطابق یہ اقدام کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لیے باضابطہ طور پر اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے حمایت یافتہ 32 منحرف ارکان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد نے میئر کراچی مرتضی وہاب کو باضابطہ خط ارسال کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 32 منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جا چکی ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ ارکان کا اب تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔

خط میں شامل ناموں میں اسد امان، صلاح الدین اسرار، امجد علی، عاصم حیدر، اسلم نیازی، صنوبر فرحان، زبیرموسی، عبدالغنی، عزیز اللہ اور فرحان خان سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔ خط میں میئر کراچی سے درخواست کی گئی ہے کہ سرکاری خط و کتابت یاعوامی حلقوں میں ان منحرف ارکان کو تحریک انصاف سے منسوب نہ کیا جائے، کیونکہ وہ اب آزاد حیثیت میں سمجھے جائیں گے۔ پارٹی کے مطابق یہ اقدام کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لیے باضابطہ طور پر اٹھایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: منحرف ارکان تحریک انصاف میئر کراچی

پڑھیں:

ن لیگ کے افتخار حسین پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون چیئرمین بن گئے

لاہور:

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شب ن لیگ کو مل گئی۔

مسلم لیگ ن کے افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چئیرمن بنایا دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے افتخار حسین چھچھر کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمن شپ تحریک انصاف کے پاس تھی۔

تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس آگیا۔

متعلقہ مضامین

  • این اے 251 ری پولنگ، اے این پی کا پشتونخوا نیپ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
  • فیض حمید کا نام تحریک انصاف کے طویل دھرنے میں سرگوشیوں میں آتا رہا
  • جیل ذرائع نےبانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے کہیں اور منتقل کی تردید کردی
  • سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان
  • ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا،تحریک انصاف
  • پی ٹی آئی ریاست اور اداروں پر حملہ کر کے کس کی خدمت کر رہی ہے؟ طارق فضل چوہدری
  • پی ٹی آئی کے پارٹی آئین کی خامیاں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
  • ایس ایچ او تھانہ اڈیالہ نے پی ٹی آئی ارکان کی توہین کی، قومی اسمبلی میں تحریکِ استحقاق جمع
  • حکمران آج بھی عمران خان کے نام سے کانپ رہے ہیں،پی ٹی آئی
  • ن لیگ کے افتخار حسین پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون چیئرمین بن گئے