راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ کی رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ میں پیش ہوئے۔

وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کا نام ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نکالا تھا، اب ان کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول میں ڈال دیا گیا ہے ۔ آئین کے تحت ہر شخص کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔

عدالت میں ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم سے پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے ۔

جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔ بعد ازاں عدالت کے شیخ رشید کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ شیخ رشید ون ٹائم عمرہ کے لیے جا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ شیخ رشید

پڑھیں:

ملکی حالات اور عوام کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں، خبریں نہیں پڑھتا، کیا چل رہا ہے جاننے کی کوشش بھی نہیں کرتا، توجہ تصنیف و تالیف پر ہے، سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تاحیات ہے، اپنے حصے کی کوشش کر لی۔میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم پر کی جانے والی سرمایہ کاری کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا میں پاکستانی صحافیوں سے ایک غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات اور عوام کی بہتری کیلئے ہمیشہ دعاگو رہتا ہوں، سیاست سے میری ریٹائرمنٹ تاحیات ہے، سیاست میں جتنا میرے حصے کا کام تھا کر دیا، سیاسی خبروں سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی جاننے کی کوشش کرتا ہوں اور نہ ہی میرے پاس اتنا وقت ہوتا ہے، البتہ تعلیمی، تدریسی، فکری، اجتہادی امور و مسائل پر لکھتا رہتا ہوں اور میرے مختلف مواقع پر کیے گئے خطابات کی سیریز ویڈیو کلپس میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ ہوتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری توجہ تصنیف و تالیف پر ہے، دنیا کے ہر ملک میں مسلمان رہتے ہیں اور دنیا کے ہر ملک کو ان کی زبان میں قرآن و سنت کے تراجم مہیا کرنے کے مشن پر کار بند ہوں۔ میری کتب کے مختلف زبانوں میں تراجم ہو رہے ہیں اور بس اسی کام پر توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنگ نظری، عدم برداشت اور متشددانہ رویے بڑا چیلنج ہیں، اُمت جس قدر جلد ممکن ہو اس برائی سے نجات حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم پر کی جانے والی سرمایہ کاری کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت
  • شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
  • شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
  • ملکی حالات اور عوام کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری
  • سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ تقسیم، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز
  • جماعت اسلامی ہند وفد کا بریلی کے بلڈوزر متاثرہ علاقوں کا دورہ، زمینی حالات کا جائزہ لیا گیا
  • ایف آئی اے امیگریشن کے نئے رولز سے بیرون ملک ملازمت کیلیے جانے والے مسافر پریشان
  • بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟
  • عدالت کی سیل عمارتوں سے رہائشیوں کو سامان نکالنے کی اجازت