الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی ریفرنس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر سابق وزیر عمر ایوب کی نااہلی کے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔
یہ سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت عمر ایوب کے جونیئر وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کیس کی آج سماعت پشاور ہائیکورٹ میں جاری ہے۔
اس موقع پر ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیے کہ اب اس ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ کیونکہ عمر ایوب پہلے ہی نااہل ہو چکے ہیں اور سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر ان کی نااہلی قطعی ہے۔ الیکشن کمیشن کو 90 روز کے اندر ریفرنس پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت کے لیے تاریخ 20 اگست مقرر کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
20 اگست اسپیکر ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر ایوب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 20 اگست اسپیکر ریفرنس الیکشن کمیشن ا ف پاکستان عمر ایوب الیکشن کمیشن عمر ایوب
پڑھیں:
نئی دہلی میں اپوزیشن مارچ، راہول گاندھی سمیت متعدد رہنما گرفتار
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ وہ تقریباً 300 اپوزیشن اراکین کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج کسی جماعت کے مفاد کے لیے نہیں بلکہ آئین کے تحفظ اور ’’ایک شخص، ایک ووٹ‘‘ کے اصول کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی فہرستیں شفاف اور درست ہونی چاہئیں تاکہ ہر شہری کا ووٹ برابر اہمیت رکھے۔
پولیس نے مارچ کے دوران کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی، شیو سینا کے رہنما سنجے راوت، اور سماجی کارکن ساگرکا گھوش سمیت کئی دیگر شخصیات کو بھی گرفتار کیا۔
اپوزیشن اتحاد کا الزام ہے کہ ووٹر لسٹ میں سنگین بے ضابطگیاں ہیں اور الیکشن کمیشن شفافیت برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہا ہے۔ اس معاملے پر بھارت میں سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
Post Views: 6