عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف اپیلیں آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بنچ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بنچ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بنچ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بنچ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے نو مئی مقدمات میں سزا کے بعد نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی سرینڈر کیے بغیر اپیل ناقابل سماعت قرار دی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آئینی بینچز کا درخواستوں پر فوری سماعت کی اجازت دینے سے انکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-01-13
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)27 ویں ترمیم کے بعد آئینی بینچز میں مقدمات کے بڑی تعداد کی منتقلی کا معاملہ،عدالت نے بیشتر درخواستوں کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔آئینی بینچز نے درخواستوں کی فوری سماعت کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے بیشتر درخواستوں کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی عدالت کاکہنا تھا کہ آئینی کیسز کی سماعت کے لیے صرف 2 ہی بینچز دستیاب ہیں، جب کیسز میں فوری سماعت کا معاملہ نہیں تو کیوں درخواستیں دائر کی جاتی ہیں؟ یومیہ اتنی بڑی تعداد میں کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں، وکلا اور سائلین کو بھی اس بات کا ادراک ہونا چاہیے، عدالت نے سرکاری ملازمتوں، پلاٹوں پر قبضہ و دیگر معاملات پر آئینی کیسز میں درخواستوں کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے درخواستوں کی سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ جن کیسز کی سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کی ہیں انہیں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کیا جائے۔