ایئر چیف مارشل کا سپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام اظہارِ تشکر کا خط لکھا ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے یہ خط سپیکر قومی اسمبلی کے خط کے جواب میں لکھا ہے،اس سے قبل سپیکر نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خطوط لکھے تھے جس میں انہوں نے مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ کو غیرمعمولی جرات اور بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا تھا،سپیکر نے خط میں پارلیمان کی جانب سے مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
اب پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام اظہارِ تشکر کے خط میں سپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے سپیکر کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے، قومی اسمبلی کے معزز ارکان کی پاک فضائیہ کے حق میں یکجہتی قابلِ فخر ہے۔
اداکارہ شیفالی نے موت سے قبل کونسی میڈیسن کھائی؟ قریبی دوست نے بتا دیا
انہوں نے کہا کہ دشمن کو مؤثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کا خراجِ تحسین ناقابلِ فراموش ہے۔
پاک فضائیہ کی کامیابی ربِ کریم کی خاص عنایت اور قومی اتحاد و یکجہتی کا نتیجہ ہے، قومی اتحاد و یکجہتی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاک فضائیہ ملکی دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔
باجوڑ: صادق آباد پھاٹک میلہ کے قریب دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق
ایئر چیف مارشل نے خط میں کہا کہ پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کو اپنی مقدس ذمے داری سمجھتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سپیکر قومی اسمبلی قومی اسمبلی کے پاک فضائیہ کے
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔