وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی کے معیار اور درآمد کے طریقہ کار پر غورکیا گیا ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن چینی کے لیے ٹینڈر جاری کیاجائے گا ،ایک ہفتے بعد مزید 1 اعشاریہ5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر ہوگا ،درآمد کی جانے والی چینی موٹے دانے والی اور اعلی معیار کی ہوگی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی شپمنٹ کے بعد معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے،عوام کو معیاری اور سستی چینی فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ، چینی کی درآمد کا عمل شفاف اور معیاری ہوگا ، اسٹیئرنگ کمیٹی نے چینی کے معیار اور درآمدی طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا،فیصلے عوامی مفاد اور ملکی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیے گئے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن کے روبرو عمر ایوب کے انتخاب کیخلاف کیس میں دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ الیکشن کمیشن کے روبرو عمر ایوب کے انتخاب کیخلاف کیس میں دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ ترک وزیر دفاع کا بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی اور دفاعِ وطن پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف پالیسی کے طور پر اپنا رکھا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے‘، صدر مملکت کے استعفے کی افواہوں پر پیپلزپارٹی کا ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی کی درآمد
پڑھیں:
حکومت کا یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے رواں سال یوم آزادی 'معرکہ حق' کے عنوان سے منانےکا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رواں سال یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت ہوئی۔
اعلامیےکے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ و ثقافت کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کی تھیم کے طور سے منایا جائےگا، اس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
صدر میکرون پھر شرمندہ، خاتونِ اول نے ویتنام کے بعد لندن میں بھی ہاتھ نہ تھاما
مزید :