بلوچستان: نایاب سلیمانی مارخور کا غیرقانونی شکار، 4 افراد کیخلاف مقدمہ، 2 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے نایاب جنگلی جانور، سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں واقع تکتو نیشنل پارک میں چند افراد کے نایاب جنگلی جانور سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔
یہ افراد وہاں مارخور کو ٹریپ کر کے ان کا غیرقانونی شکار کرتے تھے۔
اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے اس میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایشا کنولیہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ مارخور.
حکام کے مطابق ملزمان محکمے کے اہلکاروں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، ملزمان سرکاری ملازم ہیں جن میں روزی خان، کلیم اللّٰہ، سیف اللّٰہ اور گوہر خان شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ان میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی دو کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلیمانی مارخور کا شمار قومی ورثہ قرار دیے جانے والے نایاب جانوروں میں ہوتا ہے، سلیمانی مارخور تکتو نیشنل پارٹی اور قریبی پہاڑوں پر پائے جاتے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلیمانی مارخور
پڑھیں:
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔ پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔