data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی، ایجنٹ اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے اور کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

محسن نقوی نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کو پاکستان کے امیج کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوری اور واضح ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے اور بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے بھکاریوں کی بھی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے جعلی ادویات کے کاروبار کو ناقابل برداشت قرار دیا اور ہدایت کی کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کیونکہ ان کی اصل جگہ جیل ہے۔

وزیر داخلہ نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی ہدایت دی اور ساتھ ہی ان مسافروں کے خلاف بھی سخت قانونی اقدام کا حکم دیا جو بیرون ملک 5 ہزار ڈالر سے زائد رقم لے کر جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہ دی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے پاس فروری کے اختتام تک کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھی جائے اور غیرضروری مہنگائی روکی جائے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جہاں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سندھ کے پاس 13 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور وزیراعلیٰ کے سوال پر بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے لیے مشترکہ طور پر ماہانہ گندم کی ضرورت 4 لاکھ ٹن ہے جبکہ عام مارکیٹ میں مزید 6 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ ذخائر صوبے کو فروری 2026 تک سہارا دینے کے لیے کافی ہیں، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ نئی فصل مارچ میں آنے کی توقع ہے جس سے سپلائی کا تسلسل قائم رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بروقت انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم اجرا پالیسی تیار کرکے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کی جائے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گندم کے آٹے کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ دستیاب ذخائر کے باوجود کسی غیر ضروری اضافے سے بچا جا سکے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹا میسر رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کے لیے غذائی تحفظ اور قیمتوں کا استحکام یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • لاہور میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، اسکول وینز اور رکشوں پر سخت کارروائی کا حکم
  • قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام