حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت بھی کی اور اس دوران انہوں نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
انہوں نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے، ایجنٹس پر بلا امتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے، مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے، بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں، جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافروں کےخلاف بھی سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے حکام کو ہدایت کی کہ ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے میں ملوث کے خلاف
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
فائل فوٹوقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے حکام نے جنگلات کے کٹاؤ پر کمیٹی کو بریفنگ دی، سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے جی بی میں درختوں کی بےدریغ کٹائی کا کمیٹی میں اعتراف کیا۔
گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ جی بی کے جو موجودہ متعلقہ وزارت کے وزیر ہیں، انکی گاڑی سے لکڑیاں برآمد ہوئیں، گلگت بلتستان میں 3.58 فیصد جنگلات ہیں، دیامر میں جنگلات سارے پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے 59 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا ہے، جی بی میں جنگلات کی اچھی صورتحال نہیں ہے۔
قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران انوکھے واقعہ کا ذکر بھی کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے حکام نے بتایا کہ ہم نے لوگوں کو جنگل کی کٹائی پر پکڑا تو لوگوں نےمتعلقہ وزیر سےسفارش کی درخواست کی، وزیرنے لوگوں سے کہا کہ وہ خود ایسا مقدمہ بھگت رہے ہیں۔
حکام محکمہ جنگلات جی بی کے مطابق وزیر نے لوگوں سے کہا کہ وہ خود اس کا حصہ ہیں تو کس طرح سفارش کریں؟
ممبر کمیٹی شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان سے لکڑی کٹ کر گلگت بلتستان پہنچتی ہے۔