Jasarat News:
2025-11-03@02:03:52 GMT

کوسٹ گارڈز کے فلیٹ میں 2 نئی RHIB بوٹس شامل

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بات کراچی بندرگاہ پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے لیے 2 نئی ریجڈ ہل انفلیٹیبل بوٹس (RHIBs) کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوسٹ گارڈز کی سمگلنگ، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد و رفت، اور غیر قانونی ٹرالنگ فشنگ کی روک تھام میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر منشیات اور انسانی سمگلروں کے خلاف کوسٹ گارڈز کی اعلیٰ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔محسن نقوی نے زور دیا کہ کوسٹ گارڈز کے فلیٹ میں ان دو نئی RHIB بوٹس کی شمولیت سے ادارے کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے وہ اپنی ذمہ داریوں کو مزید مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں گے۔ یہ نئی بوٹس سمندری سرحدوں کی نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔تقریب کے آغاز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں، انہوں نے کوسٹ گارڈز کے افسران اور اہلکاروں میں ان کی بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کوسٹ گارڈز کے محسن نقوی

پڑھیں:

کے پی کی نئی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا، وزراء اپنے عہدوں پر فائز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

کابینہ میں 10 صوبائی وزراء، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔

صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مشیروں میں مزمل اسلم اور تاج محمد کا نام شامل ہے جبکہ شفیع اللہ جان کو معاونِ خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے بعد صوبے میں مختلف محکموں کی ازسرِ نو تقسیم کی جائے گی، جبکہ نئی ٹیم کو گورننس میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزراکو قلمدان مل گئے
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  
  • کے پی کی نئی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا، وزراء اپنے عہدوں پر فائز
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی