پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8 ماہ میں لنک روڈ اور ناصر باغ روڈ مکمل ہوگا، 2025 کا منصوبہ 2035 تک لیکر نہیں جانا اور اسی منصوبے کا افتتاح کروں گا جس کو پورا کر سکوں۔

وزیراعلیٰ نے پشاور رنگ روڈ کے مِسنگ لنک ناصر باغ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزراء مینا خان، ارشد ایوب اور معاون خصوصی عاصم بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور کو جتنی توجہ دینی چاہیے تھی اتنی نہیں دی گئی، اب ہمیں آگے کی سوچ رکھنی ہوگی۔ ہمیں مسائل ورثے میں ملے اور صوبے کے وسائل میں صرف 18 دن کی تنخواہ ملی، لیکن ہم اصولوں پر سیاست کرتے ہیں اور کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگے دوڑ اور پیچھے چھوڑو والے کام نہیں کریں گے، 50 ارب روپے کا اے ڈی پی پلس دیں گے۔ پورے صوبے میں کوئی ایسی تحصیل نہیں چھوڑیں گے جہاں آر ایچ سیز نہ ہوں۔ ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں سہولیات دینا ضروری ہیں، ضلع بنانے سے کام نہیں چلے گا، ترقی تحصیل و ضلع بنانے سے نہیں بلکہ سہولیات دینے سے ہوگی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ 15 سالوں سے ضلع و تحصیلوں پر سالانہ 30 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں۔ ضلع بنے ہوئے ہیں لیکن وہاں ڈی ایچ کیو اسپتال اور کالج ہی نہیں جبکہ دل کے امراض کے لیے پورے صوبے میں ایک ہی اسپتال ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں تین تین مہینے لوگ انتظار کر نے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عوامی نمائندوں کو جوتے مارنا چاہیے جو ضلع میں کالج تک نہیں بنوا سکے، ہم پچھلے ادوار کا کام اپنے دور میں کرکے دکھائیں گے، سن 2013 میں جو منصوبے شروع ہوئے اس پر کام آج تک نہیں ہوا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ سے نیا روڈ نکالیں گے جو اے ڈی پی میں شامل ہے، پورے پشاور کے لیے مکمل پیکیج ہے۔ ٹی ایم اے سے کام لینا دنیا کا مشکل ترین کام ہے، ملاوٹ کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں جس کا جواب ہمیں اللہ کو دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے گورنر کے ساتھ ملاقات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں گیا تھا، میں جو کرتا ہوں چھپاتا نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

ومبلڈن ٹینس: روس کی میرا آندریوا کا بڑا خواب پورا ہوگیا

ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی میرا آندریوا کا خواب پورا ہو گیا۔

روس کی 18 سالہ ٹینس اسٹار میرا آندریوا کی ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر کو دیکھنے کی خواہش تھی۔

پری کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر نے میرا آندریو کا میچ دیکھا، میچ دیکھنے کے لیے رائل باکس میں راجر فیڈرر بھی موجود تھے۔

میرا آندریوا نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ میں رائل باکس میں نہ دیکھوں کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اگر رائل باکس میں دیکھا تو میرا فوکس کھو جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ راجر فیڈرر نے میرا میچ دیکھا۔

میرا آندریوا نے مزید کہا کہ خواب تھا کہ زندگی میں راجرفیڈرر کو دیکھوں جب دیکھا تو نروس ہوگئی۔

واضح رہے کہ میرا آندریوا نے پہلی مرتبہ سینٹر کورٹ پر ومبلڈن ڈبیو کیا اور وہ 2007ء کے بعد ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ناصر باغ روڈ منصوبے کا سنگِ بنیاد، 8 ماہ میں تکمیل کا وعدہ، علی امین گنڈاپور کا دو ٹوک اعلان
  • راولپنڈی میں اربوں کے پراجیکٹس کا افتتاح، پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کرینگے: مریم نواز
  • پنڈی میں نواز شریف فلائی اوور اور انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تعمیر، مریم نواز نے افتتاح کردیا
  •    گورنر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خوشگوار ملاقات، امیر مقام کے مزاح پر محفل کشت زعفران بن گئی
  • راولپنڈی: وزیراعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کردیا
  • ومبلڈن ٹینس: روس کی میرا آندریوا کا بڑا خواب پورا ہوگیا
  • میرپورماتھیلو ،تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
  • علی امین گنڈاپور بہروپیا ہے، مکھن کا پورا ٹرک لے آتا ہے، خواجہ محمد آصف
  • نیشنل کانفرنس اپنے انتخابی وعدوں کا ایک فیصد بھی پورا کرنے سے قاصر ہے، سید الطاف بخاری