اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور وزیر قومی دفاع یاشر گولر اسلام آباد پہنچے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح تزویراتی تعاون کونسل (HLSCC) اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے تحت اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے اس دوطرفہ تعلق کو ایک منفرد مقام دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں اسلام آباد میں منعقدہ HLSCC اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا تھا، جس کی مشترکہ صدارت دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کریں گے۔

آج اس کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں بارہ مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ تمام قائمہ کمیٹیاں یا تو اپنا اجلاس کر چکی ہیں یا آئندہ چند ہفتوں میں ہونے جا رہی ہیں۔

دوران ملاقات اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ جلد ہی مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا اجلاس متوقع ہے، جس کی صدارت ترک وزیر قومی دفاع یاسر گلر اور پاکستانی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے۔ یہ پلیٹ فارم اقتصادی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک نے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

ترک وزراء کا یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے مابین جاری بامعنی مکالمے اور باہمی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دونوں ممالک اسحاق ڈار

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات