بلوچستان میں نایاب سلیمانی مارخور کا غیر قانونی شکار، 4 افراد کیخلاف مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
علامتی فوٹو
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے نایاب سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار پر کارروائی کی ہے۔
کوئٹہ سے جاری اعلامیے کے مطابق تکتو نیشنل پارک میں نایاب سلیمانی مارخور کے غیرقانونی شکار میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملزمان محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق ملزمان سرکاری ملازم ہیں، ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان میں روزی خان، کلیم اللّٰہ، سیف اللّٰہ اور گوہر خان شامل ہیں۔
سلیمانی مارخور کا شمار قومی ورثے کی حیثیت رکھنے والے جانوروں میں ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلیمانی مارخور
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔