کراچی، حساس ادارے کی کارروائی، 25 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 3 ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی:
حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا.
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے انتہائی حساس علاقے میں چند روز قبل 5 جولائی کی رات 11 بجے کے قریب 3 ڈاکوؤں نے ضیا اسرار نامی ایزی پیسہ شاپ کے مالک کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر نقدی سے بھرا ہوا بیگ چھینا تھا جس میں 25 لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون کی سمیں بھی موجود تھی.
واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو خوفزدہ کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی تھی اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے.
واردات کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے متحرک ہوگئے اور کچھ ہی گھنٹوں میں واردات میں ملوث ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کرلیا جن کی شناخت ذیشان ، نعمان اور وجاہت کے نام سے کی گئی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے چھینی گئی رقم و دیگر سامان ، واردات میں استعمال کی جانے والی لگژری گاڑی فارچونر ، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے.
گرفتار ڈاکوؤں میں 2 ڈکیت ماڈل کالونی اور کورنگی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں, حساس ادارے نے ابتدائی تفتیش کے بعد تینوں ڈاکوؤں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ملیر کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
مظفرگڑھ: مسلح ڈاکوؤں کی انوکھی ڈکیتی، 180 بھینسیں لے اڑے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی ایسی واردات کر ڈالی جو علاقے کے لوگوں کو حیران کر گئی، موضع لنگرواہ میں پیش آنے والے اس واقعے میں ڈاکوؤں نے نقدی یا زیورات نہیں بلکہ درجنوں مویشی چرا لیے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 30 سے زائد مسلح افراد نے علاقے پر دھاوا بول دیا اور شہریوں کو خوفزدہ کرکے 180 بھینسیں اپنے ساتھ لے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات کے بعد ڈاکو کچے کے علاقوں کا رخ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث گروہ کا تعلق بوسن گینگ سمیت دیگر جرائم پیشہ گروہوں سے ہے، مویشیوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مظفرگڑھ اور راجن پور کے کچے کے علاقوں میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری سرچ آپریشن میں مصروف ہے جبکہ مویشی مالکان بھی اپنی بھینسوں کی واپسی کے منتظر ہیں۔