data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (تحقیقی رپورٹ)اسپیشل برانچ کی جانب سے جاری کردہ جرائم پیشہ عناصر کی فہرست (I.R رپورٹس) ابراہیم حیدری تھانے کے لیے جرم کے خلاف کارروائی کا ذریعہ نہیں، بلکہ مال بٹورنے کی باقاعدہ اسکیم بن چکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانے کی خودساختہ “اسپیشل پارٹی” نے ان فہرستوں کو کیش کرنے کے لیے ریٹ کارڈ متعارف کرا دیا ہے، اور اسی طرح سے سی کیٹیگری تک کے ملزمان کو “کلیئر چیٹ” دینے کے ریٹ طے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری غوث بخش اعوان نے تھانے میں درج اسپیشل برانچ کی I.

R رپورٹس کی بنیاد پر نامزد ملزمان کی گرفتاری اور رہائی کے سودے کرانے کی ذمے داری اسپیشل پارٹی انچارج امام بخش کو دے رکھی ہے، جو پولیس بیٹر حمزہ مغل کی مدد سے باقاعدہ لسٹ میں شامل ملزمان کو تھانے بلا کر سودے طے کرتا ہے۔ ملزمان کو پہلے تھانے بلا کر خوف زدہ کیا جاتا ہے، ان کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، اور پھر انہیں بتایا جاتا ہے کہ “کاغذی طور پر صاف” ہونے کا ایک ہی راستہ ہے رقم کی ادائیگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ A کیٹیگری کے خطرناک ملزمان کو کلیئر کرنے کا ریٹ 2 سے 3 لاکھ روپے، B کیٹیگری کے لیے 1 سے 1.5 لاکھ روپے اور C کیٹیگری کے ملزمان سے 70 ہزار تا 1 لاکھ روپے تک لیے جا رہے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ چند روز قبل دو منشیات فروشوں۔حماد اور وقاص سے تر قیباً 1 لاکھ 40 ہزار اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے اس بنیاد پر لیے گئے کہ ان کے خلاف اسپیشل برانچ کی I.R لسٹ میں نام شامل تھا، جسے “سافٹ ویئر میں سے نکالنے” کی پیشکش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ کی I.R لسٹ دراصل ان افراد کی نشاندہی کرتی ہے جو منظم جرائم یا مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہوں، مگر ابراہیم حیدری تھانے میں اس رپورٹ کو “بھتہ وصولی کا آلہ” بنا دیا ہے۔ کئی بار ایسے افراد کو بھی بلا کر پیسے لیے گئے جن کا نام محض خاندانی یا لسانی وابستگی کی بنیاد پر رپورٹ میں درج کیا گیا تھا۔اہلِ علاقہ اور چند پولیس افسران نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امام بخش اور حمزہ مغل کو اوپر سے مکمل تحفظ حاصل ہے، اور شکایت کرنے والے پولیس اہلکاروں کو دور دراز تھانوں میں تبادلے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ خود ایس ایچ او کی جانب سے مبینہ طور پر ایسے تمام معاملات میں خاموش سرپرستی جاری ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپیشل برانچ کی ابراہیم حیدری ملزمان کو

پڑھیں:

پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

 پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی
  • پشاور، سی ٹی ڈی تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد