لاہور:

جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔

ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سابقہ ڈرائیور

پڑھیں:

پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں نیو ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی بینک ڈکیتی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 15 پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جس کے باعث ڈاکو اپنی واردات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے لیے تین مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے دیگر دو ساتھی پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے، پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی، جس کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے، اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی تو پتا چلا کہ گھر کے ملازم ہی چوری کی اس واردات کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکے، ملزمان کا علم ہونے پر 36 گھنٹے کے اندر ہی چوروں کو لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی اور دوران انٹیرو گیشن اعتراف جرم بھی کر لیا، ملزمان سے 01 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلیے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا، ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی، ایس ایچ او ڈیفنس بی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

  • مظفر گڑھ میں ڈکیتی کی حیران کن واردات،   30 ڈاکو  180 بھینسیں لے گئے
  • پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار
  • مظفرگڑھ: علی پور میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لیکر فرار
  • لاہور: ڈیفنس میں مقیم چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے گرفتار
  • لاہور: چینی باشندوں کے گھر پونے 2 کروڑ کی ڈکیتی، 3 ملزمان گرفتار
  • دفتر سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا ڈراپ سین؛ آفس بوائے ہی ماسٹر مائنڈ  نکلا
  • لاہور میں چینی شہری کے گھر سے 1 کروڑ 80 لاکھ کی چوری، ملزمان گرفتار
  • لاہور میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید کا چالان ہوگیا
  • لاہور؛ چینی باشندے کے گھر سے تقریباً 2کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین