فلسطین سے کنارہ کشی پاکستان سے غداری ہے،علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نواز اور فلسطین سے لاتعلق طبقہ نہ پاکستانی ہے نہ اقبال و قائداعظم کا پیروکار، اسرائیل نواز عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،اسرائیل پاکستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کر چکا ہے، مختلف طبقات میں اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے، افراد کو خرید رہا ہے اور بعض ذہنوں کو اپنا ہمنوا بنا کر پاکستان کے اندرونی ڈھانچے کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر و دانشور علامہ سید جواد نقوی نے ان عناصر کی مذمت کا اظہار کیا ہے جو آج پاکستان میں اسرائیل کی حمایت اور فلسطین سے کنارہ کشی کا بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے افراد کو نظریہ پاکستان، افکارِ اقبالؒ اور مقاصدِ قیامِ پاکستان سے بغاوت کا مرتکب قرار دیا۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ جب فلسطین پر صہیونی پنجہ گاڑا جا رہا تھا، جب عالمی طاقتیں مسلم سرزمین کو ہڑپنے کی سازشیں کر رہی تھیں، اُس وقت علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امت کو جھنجھوڑا، خوابیدہ ضمیروں کو جگایا، اور یہ پیغام دیا کہ فلسطین کی آزادی نہ اقوامِ متحدہ کے ایوانوں سے ملے گی، نہ کسی عالمی معاہدے سے، بلکہ امت کے ایمان، غیرت اور خودی کی بیداری ہی آزادی کی اصل کنجی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین محض چند ایکڑ زمین کا مسئلہ نہیں، یہ امت مسلمہ کے وقار، غیرت اور دینی حمیت کا مسئلہ ہے۔ اگر آج کوئی پاکستان میں رہ کر فلسطین سے کنارہ کشی اور اسرائیل سے تعلقات کی بات کرتا ہے، تو وہ نہ پاکستانی ہے، نہ علامہ اقبال کا پیروکار، نہ قائداعظم کے فلسطین کی حمایت کے مئوقف کا وارث۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل پاکستان کی ایٹمی قوت کو اپنی بقاء کیلئے خطرہ سمجھتا ہے اور ہر ممکن طریقے سے اس طاقت کو کمزور کرنا چاہتا ہے، اس مقصد کیلئے وہ پاکستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کر چکا ہے، مختلف طبقات میں اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے، افراد کو خرید رہا ہے اور بعض ذہنوں کو اپنا ہمنوا بنا کر پاکستان کے اندرونی ڈھانچے کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے تمام افراد اسرائیل پرست اور صہیونی ایجنڈے کے آلہ کار ہیں۔ انہوں نے ریاستِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان اسرائیل نواز عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، صہیونی نیٹ ورک کی بیخ کنی کی جائے اور ہر اُس آواز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے جو نظریہ پاکستان کیخلاف اور دشمنانِ اسلام کے حق میں اُٹھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان میں فلسطین سے انہوں نے رہا ہے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔