باپ کا لاش لینے سے انکار مگر حمیرا اصغر نے اپنے والد سے متعلق آخری انٹرویو میں کیا کہا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے گزشتہ روز ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش برآمد ہوئی جس کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا لیکن اداکارہ کے والد نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند عرصہ قبل ہی حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔
حمیرا اصغر کی وفات کے بعد ان کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے کیرئیر اور والدین سے متعلق گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کراچی شہر میں رہتی ہوں اور والدین سے مہینہ مہینہ ملنے نہیں جاتی لیکن پھر بھی ان کو پتہ ہوتا ہے کہ میں کون سا ڈرامہ، کون سا پراجیکٹ کر رہی ہوں اور کہاں سفر کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کی سپورٹ بہت ضروری ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے شروع میں مجھے ٹوکا تھا کہ اگر میں تمہارے والد سے بات کروں گی تو وہ برا منائیں گے اور کہیں گے کہ گھر میں سب ڈاکٹر ہیں تو تم کیوں آرٹ کی طرف جا رہی ہو۔
حمیرا اصغر نے کہا کہ شروع میں تو مجھے مشکلات پیش آئیں لیکن جب والدین نے دیکھا کہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے۔ میں پینٹنگ اور آرٹ ورک کر رہی ہوں اور اچھا رسپانس مل رہا ہے تو سب ٹھیک ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں اداکاری کی طرف آئی تو والدہ نے کچھ ڈرامے دیکھے انہوں نے کافی سراہا اور کہا کہ اگر ٹیلنٹ ہے تو ہم اسے کیوں روکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’حمیرا کی موت اس جھوٹی دنیا کا چہرہ ہے جہاں’فالوورز‘ ہوتے ہیں دوست نہیں‘
واضح رہے کہ پولیس کے مطابق حمیرا کے والد اور بھائی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کراچی آنے سے انکار کر دیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کاکہنا ہےکہ اداکارہ کےوالدکو سمجھایا ہےکہ کراچی آکرلاش وصول کریں تاہم انہوں نےدوبارہ پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
پولیس کا کہنا ہے حمیرا کی لاش اس وقت چھیپا سرد خانے میں موجود ہے، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ اداکارہ کے گھر والے آجائیں تاکہ کارروائی کو آگے بڑھائیں۔
حمیرا اصغر کی لاش گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی، اور مختلف اطلاعات کے مطابق وہ تقریباً ایک ماہ پہلے انتقال کر چکی تھیں۔ ان کی موت کی وجہ تاحال غیر واضح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حمیرا اصغر حمیرا اصغر موت حمیرا اصغر والد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حمیرا اصغر موت حمیرا اصغر والد انہوں نے کا کہنا کی لاش تھا کہ کہا کہ
پڑھیں:
بہار کے وزیراعلٰی کو اپنے 20 سالہ دور اقتدار کا حساب دینا چاہیئے، اشوک گہلوت
راجستھان کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ نریندر مودی نے 2015ء سے بہار کیلئے 50,000 کروڑ روپے سے لیکر 1.25 لاکھ کروڑ روپے تک کے پیکجوں کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے این ڈی اے کے منشور کو "جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے پارٹی کے سینیئر لیڈر اور راجستھان کے سابق وزیراعلٰی اشوک گہلوت نے ہفتہ کو بہار کے وزیراعلٰی نتیش کمار کے 20 سالہ دور حکومت کا حساب مانگا۔ اشوک گہلوت نے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ این ڈی اے کا منشور جاری کرنا خود ایک واقعہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پارٹی کی جانب سے صرف 26 سیکنڈ کے اندر منشور جاری کیا گیا۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ این ڈی اے کے لیڈر میڈیا سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور سماج کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ بی جے پی اور این ڈی اے "جمہوریت کا نقاب" پہن کر مذہب کے نام پر حکومتیں بنا رہے ہیں۔
اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 2015ء سے بہار کے لئے 50,000 کروڑ روپے سے لے کر 1.25 لاکھ کروڑ روپے تک کے پیکجوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے موتیہاری میں شوگر مل کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم پچھلے 20 سالوں میں ایسے تمام وعدے پورے نہیں کئے گئے۔ راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ نتیش کمار نے اب تک جتنے بھی وعدے کئے ہیں ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ہے۔ انڈیا بلاک کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے اشوک گہلوت نے کہا کہ ہمارا منشور الیکشن جیتنے کے بعد کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جہاں بھی کانگریس حکومت برسر اقتدار رہی ہے، اس نے اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے، بہار میں بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر کانگریس لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ اکھلیش پرساد سنگھ نے این ڈی اے کے منشور کو "فوٹو شوٹ" قرار دیا۔
پرساد سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے ہی وزیراعلٰی کو آگے بڑھانے اور نتیش کمار کو سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں کانگریس کی حکومت کے دوران ملک میں کل چینی کی پیداوار کا 27 فیصد ریاست میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ آج یہ دو فیصد سے نیچے گر گیا ہے، اسی طرح عوامی شعبے کی سرمایہ کاری میں بہار ملک کی ریاستوں میں 28ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ پرساد سنگھ نے مزید الزام لگایا کہ وزیر اعظم بہار کی زمین اپنے دوستوں میں بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں زمین کی کمی ہے اس کے باوجود وزیر اعظم کے دوستوں کو ایک روپے میں 1000 ایکڑ زمین دی جارہی ہے۔ پرساد سنگھ نے کہا کہ نتیش کے دور حکومت میں ریاست میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔