کراچی، سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا اہلکار شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی:
سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔
زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثے میں ملوث ویگو جے ڈی سی کے سیکرٹری جنرل ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ نکلی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے انچولی کے قریب سڑک حادثے میں ملوث ویگو جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ نکلی، حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں کئی لوگ ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ ہاتھ میں لیے، اس کی موبائل فون کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ڈالے کی نمبر پلیٹ اور ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ساتھ ہی لوگ حادثے میں زخمی افراد سے متعلق بھی بات کررہے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سمن آباد کے مطابق انچولی کے قریب موٹر سائیکل اور ویگو کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔شدید زخمی نوجوانوں کی شناخت 19 سالہ محمد ابراہیم اور 17 سالہ عبدالاحد کے نام سے ہوئی، جن کا علاج جاری ہے۔
پشاور، کوچی بازار میں ہولناک آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
سمن آباد پولیس نے ایکسیڈنٹ میں ملوث ویگو LH-0110 اور مضروب نوجوانوں کی موٹر سائیکل KGE-0255 کو قبضے میں لے لیا۔ایس ایچ او کے مطابق ویگو LH-0110 جنرل سیکریٹری JDC ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو ڈرائیور عرب رضا چلارہا تھا۔
مزید :