جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی کے سانحات سے متعلق مقدمات کی سماعت ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملے کے کیس کی سماعت کی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے بعد عدالت نے ان مقدمات کی کارروائی 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت 11 کیسز میں 27 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ان 11 مقدمات کے چالان فراہم کیے جائیں گے۔ جی ایچ کیو حملے کے کیس میں تین گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جب کہ اگلی سماعت پر اس کیس کی جیل میں سماعت کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو
پڑھیں:
احتجاج کیس:علیمہ خان پرفرد جرم عائد کرنے کی کارروائی آج تک ملتوی
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی آج منگل تک ملتوی کردی گئی۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی (آج) منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے (آج) منگل کو طلب کر لیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججا م جد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔